تازہ ترینعلاقائی

چھنگ: سکول میں پیار نہیں مار ہے اساتذہ کے نارواں سلوک کے بعد بچے خوفزدہ ہو کر رہ گئے ہیں والدین پریشان

جھنگ(تحصیل رپورٹر) محکمہ ایجو کیشن کی طرف سے اسکولوں میں مار نہیں پیار ہے لیکن منڈی شاہ جیونہ کے علاقہ ہائی سکول چھتہ میں پیار نہیں مار ہے اساتذہ کے نارواں سلوک کے بعد بچے خوفزدہ ہو کر رہ گئے ہیں والدین پریشان ۔تفصیل کے مطابق منڈی شاہ جیونہ کے نواحی علاقہ چھتہ کے ہائی اسکول میں عرصہ دراز سے تعینات دسویں کلاس کے ٹیچر محمد امجد نے بچوں کو مار کے ساتھ ساتھ مرغا ہی بنایا ہوا ہے انتظامیہ کے نوٹس میں دینے کے باوجود انتظامیہ خاموش جبکہ بچے دن بدن پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں بچوں کے والدین کہنا ہے کہ اگر اسی طرح بچوں کو سکولوں میں اساتذہ ڈنڈے مارتے اور مرغا بناتے رہے تو بچے کبھی تعلیم حاصل نہیں کر سکتے انہوں نے مزید کہا کہ اب مجبوراََ ہمیں اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں کی بجائے پرائیویٹ سکولوں میں بھیجنا پڑ رہا ہے جب اس سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول چھتہ میں عرصہ دراز سے تعینات دسویں کلاس کے ٹیچر محمد امجد سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ یہاں پر میری مرضی چلتی ہے جو میرا جی چاہے گا میں کروں گا جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ای ڈی او ایجوکیشن جھنگ نذرانہ لے کر گورنمنٹ ہائی سکول چھتہ میں دسویں کلاس کے ٹیچر محمد امجد کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اس مقامی ٹیچر محمد امجد کو عرصہ دراز سے اسی سکول میں تعینات کر رکھا ہے جب اس سلسلہ میں ای ڈی او ایجوکیشن جھنگ سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں یہ روز مرہ کا معمول ہے آپ اسے سنجیدہ نہ لیں بچوں کے والدین اور بچوں نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب عبدالجبار شاہین ،کمشنر فیصل آباد ،ڈی سی او جھنگ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہمارے بچوں کے حال پر رحم کیا جائے اور گورنمنٹ ہائی اسکول چھتہ میں عرصہ دراز سے تعینات دسویں کلاس کے ٹیچر محمد امجد سے ہماری جان چھڑائی جائے اور اس ظالم استا د کی جگہ کوئی فرض شناس استاد تعینات کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!