تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:خون سفید ہو گیادو بھائیوں کے لین دین کے سلسلہ میں ایک عورت سمیت دو افراد زخمی

جھنگ(تحصیل رپورٹر) خون سفید ہو گیادو بھائیوں کے لین دین کے سلسلہ میں ایک عورت سمیت دو افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ۔واقعہ کے مطابق منڈی شاہ جیونہ کے رہائشی دو بھائیوں ریاض ولد عبداللہ اور اسلم ولدعبداللہ میں لین دین کا جھگڑا چلا آرہا تھا جس پر گزشتہ روز دونوں بھائیوں میں ہاتھا پائی ہوئی جس پر ان کی ماں انہیں چھڑوانے آئی تو اسلم نے والدہ اور اپنے بھائی ریاض کو کلہاڑی کے وار کر کے زخمی کر دیا جبکہ اس کا دوسرا بھائی حبیب اللہ انہیں چھڑوانے آیا تو محمد اسلم نے اسے بھی کلہاڑی کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جس پر حبیب اللہ کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ پہنچایا گیا گزشتہ روز حبیب اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم اسلم موقع سے فرار ہو گیا پولیس مصروف تفتیش۔نعش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا ہر آنکھ اشک بار نظر آئی

یہ بھی پڑھیں  حج درخواستوں کی وصولی شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker