تازہ ترینعلاقائی

جھنگ، آسمان سے برستی آگ نے 2 افراد کی جاں لے لی اور متعدد کو ہسپتال پہنچا دیا

jhangجھنگ(نامہ نگار) آسمان سے برستی آگ نے 2 افراد کی جاں لے لی اور متعدد کو ہسپتال پہنچا دیا شدید گرمی اور بجلی کی بندش کے باعث سکول ٹیچر ابوذر اور محنت کش سلطا ن محمود کو ابدی نیند جبکہ مقامی سکول کے 3بچوں سمیت کئی آسمانی آگ کا شکار ہو کر ہسپتال منتقل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے نواحی علاقہ بیر والا میں مقامی سرکاری سکول کے ٹیچر ابوذر ضرور ی کام کے بعد اپنی سائیکل پر سوارہو کر گھر جا رہا تھا کہ شدید گرمی کے باعث راستہ میں ہی بے ہوش ہوگیا اور بعدازاں جاں بحق ہوگیا، دوسری جانب محلہ حسین آباد کا رہائشی محنت کش سلطان محمود اپنے ریڑھی پر سودہ سلف فروخت کر رہا تھا کہ گرمی کے باعث بے ہوش ہوگیا اور دنیا فانی سے رخست کر گیا آسمانی آگ نے معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنانا جس کے باعث مقامی پرائیویٹ سکولز کے بچے بھی بے ہوش ہوئے ت نماز جمعہ کے دوران 7 افراد بھی رش اور گرمی کے باعث ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ۔۔۔

یہ بھی پڑھیں  تنازعات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker