تازہ ترینعلاقائی

سٹرکٹ جیل جھنگ میں قید سزائے موت کا قیدی دماغ کی شریان پھٹنے سے جاں بحق

jhangجھنگ(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں قید سزائے موت کا قیدی دماغ کی شریان پھٹنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ جیل حکام کی جانب سے ضروری قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی لاش اس کے ورثاء کے سپرد کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے ترجمان نے بتایاکہ مقدمہ نمبر 172/10 بجرم 302/324/334 ت پ تھانہ چنیوٹ میں ملوث مجرم سردار ولد امیر سکنہ ٹھٹھی بالا راجہ چنیوٹ ٹرائل کورٹ سے سزائے موت کا حکم سنائے جانے پر ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اپنی قید کا ٹ رہاتھا جسے گزشتہ روز دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ پہنچایا گیا جہاں سے ڈاکٹرز نے اسے تشویشناک حالت کے باعث ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا جہاں ڈاکٹر ز نے اس کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔انہوں نے بتایاکہ ضروری قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی لاش اس کے ورثاء کے سپرد کر دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!