تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:66سال گزرنے کے باوجود ریلوے پھاٹک نہ بن سکا شہری پریشان

جھنگ(تحصیل رپورٹر)66سال گزرنے کے باوجود ریلوے پھاٹک نہ بن سکا شہری پریشان یہاں پر میری مرضی چلتی ہے ریلوے اسٹیشن کے اے ایس ایم محمد یوسف کی میڈیا کی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں وفاقی وزیر ریلوے سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق منڈی شاہ جیونہ میں 66سال گزرنے کے باوجود ریلوے پھاٹک نہ بن سکا ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت تک درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے جبکہ مزید ریلوے اہلکاروں نے ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف بڑے بڑے گڑھے کھود دیے تاکہ کوئی پیدل جانے والا شہری بھی وہاں سے نہ گزر سکے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ اسٹیشن ماسٹر اور ریلوے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ریلوے کی حدود میں لکڑیوں کے بڑے بڑے ٹال بنا دیے گئے ہیں ریلوے اسٹیشن کے سامنے کرکٹ، کبڈی اور شادی بیاہ کے میرج حال بنا دیے جاتے ہیں جو کہ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ریلوے پھاٹک منڈی شاہ جیونہ سے ایک کلومیٹر کی مصافت پر ہے لیکن وہ بھی نہ ہونے کے برابر ریلوے پھاٹک کے گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے اور اس کے ارگرد بھی قبضہ مافیا نے کھوکھے لگائے ہوئے ہیں عوام کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ انتظامیہ کے بار بار نوٹس میں دینے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جب اس سلسلہ میں میڈیا کی ٹیم کی ٹیم اسٹیشن ماسٹر نصیر احمد سے موقف لینے کے لیے اسٹیشن منڈی شاہ جیونہ پہنچی تو اسٹیشن ماسٹر نصیر احمد وہاں پر موجود نہ تھے جبکہ وہاں پر موجود اے ایس ایم محمد یوسف باہر کھڑے مسافروں کو چھوڑ کر اندر اپنے زاتی تعلقات والے لوگوں کو ٹکیٹیں دینے میں مصروف تھا جبکہ اے ایس ایم محمد یوسف کے حقیقت سامنے آنے پر اے ایس ایم مشتعل ہو گیا اورمیڈیا کی ٹیم کو موقف دینے کی بجائے دھکے دیتے ہوئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسٹیشن سے باہر نکال دیا۔ علاقہ کی عوامی ،سماجی اور کاروباری شخصیات نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق و دیگر متعلقہ احکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ نااہل اے ایس ایم کو فوری معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ریلوے کی حدود میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور ریلوے پھاٹک بنانے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  امریکی صدر کون؟ ٹرمپ یا جوبائیڈن؟ فیصلہ آج ہو گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker