تازہ ترینعلاقائی

جھنگ: 8 سالہ بچی ونی، نکاح کردیا گیا، پولیس نے رخصتی رکوادی

جھنگ (مانیٹرنگ سیل) جھنگ میں 8 سال کی بچی کو ونی کردیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کمسن کی رخصتی رکوادی۔ ذرائع کے مطابق جھنگ میں 8 سالہ بچی کو ونی کردیا گیا، اہل خانہ نے نادیہ کا نکاح بڑی عمر کے شخص سے کردیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کی رخصتی رکوادی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو دیکھتے ہی دولہا اور اس کے اہل خانہ فرار ہوگئے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:دو مختلف مقامات سے دو لڑکیوں کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker