تازہ ترینعلاقائی

حلقہ پی پی 81جھنگ کی عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے سیاست کے میدان میں اترا ہوں، رائے تیمور حیات خان بھٹی

جھنگ(تحصیل رپورٹر)حلقہ پی پی 81جھنگ کی عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے سیاست کے میدان میں اترا ہوں ،فرسودہ منفی اور انتقامی سیاست کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے صاف و شفاف سیاست کو اولین ترجیح دیتے ہیں وڈیرا پن ختم کریں گے عوام خوشحال ہوں گے رائے تیمور حیات خان بھٹی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلقہ پی پی81جھنگ کے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رائے تیمور حیات خان بھٹی نے کہا کہ میں حلقہ پی پی81میں عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے سیاست کے میدان میں اترا ہوں حلقہ سے فرسودہ منفی اور انتقامی سیاست کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ہم صاف شفاف سیاست کو اولین ترجیح دیتے ہیں وڈیرا سسٹم کا خاتمہ کر دیں گے اور عوام کو خوشحال کریں گے غریب مزدور طبقہ چھوٹے درجے کے ملازمین اور کسانوں کی فلاح کے لیے ہمیشہ عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور عدلیہ آزاد ہیں میڈیا کو چاہیے کہ سچ کو واضح طور پر پیش کریں عوام مکمل طور پر میڈیا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں رائے تیمور حیات خان بھٹی نے مزید کہا کہ ہم ماڈل ٹاؤن لاہور میں سرعام بے گناہ نہتے افراد کے خون پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو ایک قتل کے مشورے میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی تو آج چودہ افراد کے قاتلوں کو کیوں نہیں پکڑا جا سکا آج تو میڈیا اور عدلیہ مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہیں انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے سانحہ کے مؤجب افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ میں ہم بھرپور حصہ لیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button