تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:غریب عوام کی آواز بننے پر آزادی صحافت پر حملہ

جھنگ(تحصیل رپورٹر)غریب عوام کی آواز بننے پر آزادی صحافت پر حملہ سب ڈویثرن فیسکو اکڑیانوالاکی اندھیر نگری صحافیو ں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی اسلحہ کے زور پر کیمرے ،مائیک چھین کر توڑ ڈالے صحافی کی جیب سے پرس بھی نکال لیا صحافیوں کا شدید احتجاج ۔تفصیل کے مطابق منڈی شاہ جیونہ کے نواحی علاقہ موضع عاقل پور کی پانچ روز سے بجلی کی بندش کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے گزشتہ روز شدید احتجاج کیا جس کا موقف لینے کے لیے میڈیا کی ٹیم سب ڈویثرن فیسکو اکڑیانوالا موڑ منڈی پہنچی تو ایس ڈی او اکڑیانوالا اپنی سیٹ پر موجود نہ تھے جس پر میڈیا کی ٹیم نے میٹر انسپیکٹرظفر سے موقف لینے کے لیے اس کے دفتر پہنچے تو اس کے پاس بیٹھے لائن سپریڈینٹ عنصر عباس گادھی اٹھ کر باہر چلے گئے تو انہوں نے اپنے ملازمین سے کہا کہ سب ڈویثرن کا گیٹ بند کر دو میڈیا والے ہماری کرپشن بے نقاب کرتے ہیں اور ہمارے خلاف خبریں چلاتے ہیں لہذا آج انہیں سبق سکھانا ہے اسی دوران مسلحہ تیس بورپسٹل عنصر عباس،ظفر عباس ،ثقلین ،ایس ڈی او سب ڈویثرن شاہ جیونہ سمیت درجنوں ملازمین نے میڈیا پر حملہ کر دیا اور اسی دوران دو کیمرے ،مائیک ،لوگو ،پریس کارڈز اور بٹوا جس میں نقدی 15000روپے چھین لیے اور ایک کیمرہ بھی توڑ ڈالا جس پر وہاں پر کھڑے سائلین نے میڈیا والوں کی واپڈا اہلکاروں سے جان بخشی کرائی اور پولیس کے آنے سے پہلے ہی وہ ظالم اور کرپٹ واپڈا کے اہلکار فرار ہو گئے جس پر تمام صحافی تنظیموں نے اس ظلم و بربریت پر شدیداحتجاج کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد کو شدید زخمی کردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker