تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:عوام کو کھانے پینے کی اشیاء سستے داموں دستیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شریف کی ہدایت پر عوام کو کھانے پینے کی اشیاء سستے داموں دستیابی کو موثر اور فعال بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کیاجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بات ڈسٹرکٹ کوآڈینیشن آفیسرراجہ خرم شہزاد عمر نے صارفین اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے باہمی صلاح مشورے سے اشیائے خوردونوش کے ریٹس کم کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عا م مارکیٹ میں20کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ہی فروخت کیاجائے گا، اس طرح ویجیٹیبل گھی کشمیر/کسان160روپے، ویجیٹیبل گھی مقامی ملز150روپے،ویجیٹیبل گھی کراچی برانڈوغیرہ123روپے فی کلوگرام،چینی 54روپے فی کلوگرام، چاول سپر کرنل نئے85اور پرانے105 روپے ،چاول 386باسمتی70 روپے اورچاول اری چھ ٹوٹاعام38روپے فی کلوگرام،دال چنا54دال مونگ درجہ اول118روپے فی کلو گرام، دال ماش باریک 124،دال ماش موٹی( چمن) 130روپے،دال مسور لوکل112اورمپورٹڈ100 ،مسورثابت 96روپے فی کلوگرام،کالا چنا 60 روپے،سفید چنا امپورٹڈ85 اورلوکل50روپے فی کلوگرام، بیسن 58روپے فی کلوگرام،سرخ مرچ امپورٹڈ پسی ہوئی180سے 200روپے فی کلوگرام،میدہ /سوجی 44روپے کلوگرام،چھوٹا گوشت 480روپے، بڑا گوشت 250روپے فی کلوگرام،پکوڑے 130روپے فی کلوگرام،سادہ سموسہ10روپے چکن سموسہ15روپے،دودھ55روپے فی لیٹر،برف 10روپے فی کلو گرام،روٹی(100گرام)5 اور خمیری 7روپے،دہی60روپے فی کلوگرام،نان سادہ 7روپے اور روغنی10روپے،دال روٹی اور سلاد فی افراد30روپے فروخت ہوگی جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے۔ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمرنے پرائس کنٹرولنگ مجسٹریس کو سختی سے ہدایت کی کہ مقرر کردہ نرخ نامے فوری طور پر اپنی دکانوں میں نمایاں آویزاں کروائیں اورریٹ لسٹ کے مطابق ہی صارفین کو اشیاء فروخت ہونا چاہئے۔انہوں نے صارفین سے کہاہے کہ جو دکاندار مقررکردہ ریٹ سے زائد نرخو ں پر اشیاء فروخت کرے اسکے بارے فوری طور پرانتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریڈ کرکے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  روز اَفزوں انتخابی بخار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker