تازہ ترینعلاقائی

جھنگ: نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا مقدمہ درج

جھنگ(تحصیل رپورٹر)نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق منڈ ی شاہ جیونہ کے محلہ مہاروالی کے رہائشی چھ بچوں کے باپ عبدالخالق ولد غلام حسن مرحوم قوم قاضی گزشتہ رات گیارہ بجے کے قریب اپنی بچیاں جو کہ نزدیکی گھر میں نماز تراویح پڑھنے گئی ہوئی تھیں ان کو لینے کے لیے گھر سے باہر نکلا ابھی وہ گھر سے چند قدم آگئے گیا ہی تھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا تاہم ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا تھا نہ قادر پور پولیس نے مقتول کے بھائی عبدالرزاق کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : دریائے راوی میں ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی نعشیں 48 گھنٹے بعد ماڑی پتن کے قریب سے ریسکیو کے غوطہ خوروں نے نکال لیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker