تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر جانے والے بعد میں پچھتائیں گے، سردار حاجی خان پٹھان

جھنگ(تحصیل رپورٹر)پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جانے والے بعد میں پچھتائیں گے تمام سیاسی جماعتوں سمیت سرکاری افسران کا بھی مکمل احتسات ہونا چاہیے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن ہونا چاہیے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں سردار حاجی خان پٹھان ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایس ایف پنجاب کے قائم مقام صدر سردار حاجی خان پٹھان نے اپنی رہائش گاہ پر ایک افطار پارٹی کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جانے والے پچھتائیں گے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جانے والے اپنا سیاسی کیرئیر کا تباہ کر کے جا رہے ہیں یہ تمام لوگ پہلے اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ہیں اب تھوڑی سی اپوزیشن برداشت نہیں کر پا رہے تاہم چھوڑ کر جانے والوں سے پریشان نہیں ہیں کارکن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پرعزم ہیں بینظیر شہید کا یہ بیٹا قوم کی خدمت اور ملک کو بحران سے نکالے گا انہوں نے کراچی اپریشن کے حوالے سے کہا کہ یہ مکمل ہونا چاہیے اور ایم کیو ایم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کوئی واضح موقف پیش نہ کر سکی ہے الطاف حسین کو گرفتار کر کے پاکستان کے آئین کے مطابق سزاد ینی چاہیے کیونکہ قوم جان چکی ہے کہ ایم کیو ایم جماعت ایک انتہا پسند اور ملکی سا لمیت کے لیے خطر ناک ہے ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت جنہوں نے بھی ملک سے باہر بھیجی ہے وہ واپس آنی چاہیے اور احتساب تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سرکاری افسران کا بھی ہونا چاہیے انہوں نے منڈی شاہ جیونہ میں ہونے والے دو قتل کی پرزور مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ قتل ہونے کے بعد کوئی بھی بند ہ اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا قاتل فوری طور پر گرفتار ہونے چاہیے تاکہ منڈی شاہ جیونہ میں امن قائم ہو سکے لوگ ڈر کے مارے رات بازار آنے سے ڈرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کے ساتھ ہے پاک فوج ہمارا فخر ہے اور ہم پاک فوج کے لیے اپنی جان تک قربان کر دیں گے اور آخرمیں پاک فوج اور ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  اپوزیشن مینارِ پاکستان پر10 جلسے کر لے، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑیگا:وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker