تازہ ترینعلاقائی

جھنگ: بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ن لیگی رہنماؤں کا میاں مظہر حسین کھوکھر کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس

jhangجھنگ(تحصیل رپورٹر)بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ن لیگی رہنماؤں کا میاں مظہر حسین کھوکھر کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ۔ مقامی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میاں مظہر حسین کھوکھر ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کی رہائش گاہ محلہ بھبھڑانہ پر ایک اہم اجلاس ہوا ۔ جس میں میاں عبدالمنان ایم این اے فیصل آباد اور میاں عبدالطیف ایم این اے شیخوپورہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ محمد اکرم، ایم پی اے عون عباس ، ایم پی اے خالد غنی ، ایم این اے نجف خان سیال ، ایم پی اے خرم خان سیال ، راؤ کاشف الرحیم ایم این اے ، کے علاوہ عہدیداران کنور محمد علی ، علی احمد ملک ، حاجی عبدالرحیم بذم پوری، شیخ محمد یعقوب، مخدوم ظفر احمد گوشی ، سیف اللہ شیروانی ، نعیم الدین سندھو، رانا حشام،ریاض حسین عشرت بھٹی ، چوہدری ناصر واہلا ،مہر اشادبھبھڑانہ، ناصر سپرا ، اشفاق باجوہ کے علاوہ دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع میاں جاوید لطیف اور میاں عبدالمنان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر جھنگ آئے ہیں اجلاس کا مقصد پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور ثابت کردے گی کہ وہ ہی عوام کی اصل نمائندہ جماعت ہے ۔ اجلاس میں چند لوگوں کی ممبر سازی ختم کرکے ان کے لیٹر پھاڑ دیے گئے۔ بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں کے چناؤ کیلئے ایک مقامی ایم این اے دو ایم پی اے صدر اور جنرل سیکرٹری پر مشتمل کمیٹی بنائی جائیگی جو کہ ممبر سازی کرے گی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کا چناء کرکے انہیں ٹکٹ دے گی۔ آخر میں شرکاء اجلاس کیلئے میاں مظہر حسین کھوکھر کی جانب سے پرتکلف افطار ی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں  غیر ضروری لوڈ شیڈنگ کرنے پر لیسکو کے سربراہ اور آپریشنل ڈائریکٹر گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker