تازہ ترینعلاقائی

جھنگ :یوم دفاع کے حوالے سے منڈی شاہ جیونہ میں تقریب کا انعقاد

جھنگ (تحصیل رپورٹر)یوم دفاع کے حوالے سے منڈی شاہ جیونہ میں تقریب کا انعقاد ماریہ مظہر کی صدارت ہوا مسلم لیگی ورکروں کے علاوہ بچوں نے بھی کثیر تعدادمیں شرکت کی افواج پاکستان کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز یوم دفاع کے حوالے سے منڈی شاہ جیونہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مسلم لیگ ،ن،یوتھ ونگ تحصیل جھنگ کی صدر ماریہ مظہر نے کی تقریب میں لیگ ورکروں کے علاوہ بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر ماریہ مظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1965کی صبح جب پاکستان پر حملہ کیا مسلمانوں کے ہاتھوں بار بار رسوا ہونے کے باوجود ہندو قوم کو ہوش نہ آیا کہ جس قوم سے وہ ٹکرا رہے ہیں وہ کٹ تو سکتی ہے مگر جھک نہیں سکتی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھا تو ان منہ توڑ جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی حقیقت ہے جنگ محض ہتھیاروں سے نہیں جذبوں سے جیتی جاتی ہے انہوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک فوج کے ان شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے ملک پاکستا ن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا او ر میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے ضرب عضب اپریشن شروع کیا ہوا ہے اور وہ پر عزم ہیں

یہ بھی پڑھیں  لندن میں الطاف حسین کے گھرکی تلاشی مکمل، رہائش گاہ پر مقامی پولیس تعینات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker