تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:منڈی شاہ جیونہ کے نواحی علاقہ قابلی میں زہریلے کھوئے بنانے کا کام جاری

جھنگ(تحصیل رپورٹر)منڈی شاہ جیونہ کے نواحی علاقہ قابلی میں زہریلے کھوئے بنانے کا کام جاری جوتوں کو جلا کر کھویا تیار کیا جانے لگا گندے دھویں سے آلودگی پھیل رہی ہے جسکی وجہ سے متعدد موضی امراض پھیلنے کا خدشہ عوام پریشان ۔گزشتہ روز منڈی شاہ جیونہ میڈیا کی ٹیم نے عوام کی شکایت پر تھانہ مسن کے علاقہ قابلی میں وزٹ کیا جہاں حاجی احمد نامی شخص نے ایک کھویا بنانے والی بھٹی بنائی ہوئی ہے جو کھویا تیار کرنے کے لیے جوتوں اور گندے ٹائروں کو جلا کر کھویا تیار کرتا ہے جس کے گندے اور زہریلے دھوئیں کی وجہ سے کھویا زہر میں کیا تبدیل ہونے لگا ساتھ ساتھ نزدیکی آبادی میں بھی زہریلے دھوئیں سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگی ہیں جسکی وجہ سے عوام کافی پریشان نظر آرہی ہے جبکہ یہی کھویا پاکستان کے مختلف بڑے شہروں میں فروخت کیا جاتا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار منع کرنے کے باوجود کھویا تیار کرنے والے ٹس سے مس تک نہیں ہوئے عوام نے انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل کی ہے ۔جبکہ دوسری طرف پریس کلب منڈی شاہ جیونہ کے صد ر قاضی محمد صفدر جاوید نے تھانہ مسن پولیس کو زہریلا ددھواں پھیلانے والے اور زہریلا کھویا بنانے والے حاجی احمد کے خلاف درخواست گزاردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد :شالیمارایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker