تازہ ترینعلاقائی

جھنگ سرگودھا مین روڈ میں گیلوں کے پڑ جانے کی وجہ سے حادثات آئے روز معمول بن گے

منڈی شاہ جیونہ (جاوید اقبال سے)جھنگ سرگودھا مین روڈ میں گیلوں کے پڑ جانے کی وجہ سے حادثات آئے روز معمول بن چکے ہیں کئی جانیں ضائع ہو رہی ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی عوام پریشان ۔تفصیل کے مطابق جھنگ سے سرگودھا تک روڈ میں ناقص میٹیریل استعمال ہونے کی وجہ سے روڈ سے بھاری ٹریفک گزرنے کے باعث روڈ میں ایک ایک فٹ گہرے ٹائردھنس گئے جسکی وجہ سے روڈ میں مکمل طور پر گیلیں بن چکی ہیں ان گیلوں کی وجہ سے موٹر سائیکل ،گاڑیوں کے ٹائر پھسل جاتے ہیں یہاں تک کہ کبھی ٹائر برسٹ بھی ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے حادثات آئے روز معمول بن چکے ہیں کئی لوگوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں وہاں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر ہر روز ایک یا دو جانیں ضائع ہونا معمول بن چکا ہے انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے کئی لوگ اپنے پیاروں کو کھو بیٹھے ہیں عوام نے روڈ کی دوبارہ مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت میں 2 گھریلو ملازماؤں کا سعودی سفارتکار پر زیادتی کا الزام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker