تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:نواز شریف پارک کے مد مقابل تعمیر ہونے والی سڑک پر ناقص میٹریل کا آزادانہ استعمال

جھنگ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہائی وے جھنگ کے سب انجنیئر مہر فیاض کی مجرمانہ خا موشی کے نتیجہ میں نواز شریف پارک کے مد مقابل تعمیر ہونے والی سڑک پر پیٹی ٹھیکیدار ملک وجاہت ناقص میٹریل کا آزادانہ استعمال کرنے میں مصروف عمل ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہائی وے جھنگ کا سب انجنیئر مہر فیاض جس کے متعلق شنید ہے کہ مذ کورہ سب انجنیئر کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن کر اپنے فرائض و منصبی ادا کرنے میں مصروف عمل ہے جس کے نتیجہ میں مذکورہ سب انجنیئر کی زیر نگرانی جتنی بھی سڑکیں تعمیر ہوئی ہیں سب کی سب ناقص میٹریل کے آ زادانہ استعمال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں جس سے حکومت پنجاب کو نا قابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذ کورہ سب انجینئر سے ساز باز ہو کر پیٹی ٹھیکیدار ملک وجاہت نواز شریف پارک جھنگ شہر کے مد مقابل تعمیر ہونے والی سڑک پر ناقص میٹریل کا آزادانہ استعمال کر کے حکومت پنجاب کو مذید لاکھوں روپے کا ٹکہ لگا رہا ہے جس پر عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہائی وے جھنگ کے ارباب و با اختیار سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فل الفور نہ صرف مذکورہ سب انجینئر بلکہ اس کے ہمراز ٹھیکیدار کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں جو باقی ماندہ کرپٹ ترین اہلکاروں کیلئے عبرت کا نشان بن جائے 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!