تازہ ترینعلاقائی

جہلم:منور حسین کنسٹیبل کو ساتھی کنسٹیبل کاشف اکرام نے سرکاری رائفل سے فائرنگ کر کے شہید کردیا

جہلم(نامہ نگار) منور حسین کنسٹیبل کو ساتھی کنسٹیبل کاشف اکرام نے سرکاری رائفل سے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سرفراز احمدSIتھانہ سٹی جہلم،منور حسین،کاشف اکرام کانسٹیبلز مسلح سرکاری رائفلزسرکاری گاڑی پر جس کا ڈرائیور محمد سلیمان لطیف گشت ڈیوٹی پر تھے جب قریب12/45بجے رات لالہ زار کالونی پہنچے تو سرکاری گاڑی کی عقبی جانب سے شدید فائرنگ سن کر ڈرائیور نے گاڑی روکی۔فوراً سرفراز احمدSIاور ڈرائیور سلیمان لطیف پیچھے کی جانب گئے تو چند قدموں پر کاشف اکرام کنسٹیبل ولد محمد اکرام قوم بٹ سکنہ موٹا جہانگیر تحصیل و ضلع جہلم نے سرکاری رائفل دونوں پر تان لی اور الٹے پاؤں بھاگنا شروع کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔گاڑی کے پیچھے دیکھنے پر کنسٹیبل منور حسین ولد غلام سرور قوم جٹ سکنہ چک قائم سرائے عالمگیر ضلع گجرات خون میں لت پت تڑپ رہا تھا۔جس کو کسنٹیبل کاشف اکرام نے سرکاری رائفل سے فائرنگ کر کے ناحق مضروب کر دیاتھا۔جس کو دونوں فوری طبی امداد کیلئےDHQہسپتال جہلم لائے جو ان ہی ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔منور کنسٹیبل شہید کی پوسٹمارٹم کے بعد پولیس لائن جہلم میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔جنازہ میں حسن اسد علویDPOجہلم ،شاہد صدیقDSPسٹی سرکل اور بڑی تعداد میں پولیس افسران و ملازمین ،سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر حسن اسد علویDPOجہلم نے کہا کہ منور حسین کنسٹیبل کو سرکاری سردی میں لائن آف ڈیوٹی میں شہید کیا گیا ہے۔منور حسین کنسٹیبل شہید کی سرکار خود مدعی ہے۔ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔لواحقین سے افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔میرے دروازے ان کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔اپنا رابطہ نمبر شہید کے بیٹے کو دے کر تسلی دی۔شہید کی میت کوسرکاری اعزاز کیساتھ بذریعہ ایمبولینس اسکے آبائی گاؤں روانہ کر دی گئی ہے۔سرکار کی مدعیت میں ملزم کاشف اکرام کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔آلہ قتل رائفل بھی برآمد کرلیا ہے۔تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جہلم:جہلم میں کل مکمل شٹر ڈاؤن ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker