تازہ ترینعلاقائی

جہلم:جہلم میں کل مکمل شٹر ڈاؤن ہوگی

jhelumجہلم (نامہ نگار)سنی ایکشن کمیٹی و مرکزی انجمن تاجران کل بائیس نومبر بروز جمعتہ المبارک جہلم میں مکمل شٹر ڈاؤن کر کے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ یہ مظاہرہ سانحہ راولپنڈی میں ہونیوالے واقعات کے خلاف ہو گا۔ مہتمم جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام، قاری محمد ابو بکر صدیق نے کہا ہے کہ کل 22-11-2013 بروز جمعتہ المبارک جہلم شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہو گااور پر امن احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ راولپنڈی پر پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خاموشی خونی درندوں کا ہاتھ نہ روکنے اور معصوم بچوں کو ذبح کرنے کے خلاف جہلم شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ جس میں علماء ، تاجر کے علاوہ معززین شہر شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افضل محمود بٹ نے اس ضمن میں سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایس ڈی پی او سٹی سرکل کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن مشکوک لوگ ایسے معاملات میں اپنا منفی کردار ادا کرتے ہیں۔ اسلئے ان پر کڑی نظر رکھی جائے اور جلوس کے شرکاء کو مکمل تحفظ دے کر سیکیورٹی کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker