تازہ ترین

عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم تیار، 92353 پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے

اسلام آباد(پاک نیوز) الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 75 فیصد کام مکمل کرلیا ہے اور پولنگ اسکیم کے مطابق الیکشن کے لیے ملک بھر میں 92353 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 6040، خیبرپختونخوا کے 4726، سندھ کے 7802 اور  بلوچستان کے 2038 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، انتخابات سے قبل الیکشن مینجمنٹ سسٹم (EMS) کے ذریعے نتائج کیلئے ایک اور تجرباتی مشق کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button