شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / جماعت اسلامی کے امیر کے انتخاب کیلئے 3 ناموں کا اعلان

جماعت اسلامی کے امیر کے انتخاب کیلئے 3 ناموں کا اعلان

لاہور(پاک نیوز) جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت کے انتخاب کیلئے ناموں کا اعلان کر دیا۔جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق مجلس شوریٰ نے انتخاب میں رہنمائی کیلئے خفیہ رائے دہی کے ذریعے نام تجویز کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امیر جماعت کے انتخاب کیلئے سراج الحق، لیاقت بلوچ اور پروفیسر محمد ابراہیم کے نام دیئے گئے ہیں تاہم ارکان جماعت اِن ناموں کے علاوہ بھی جس کو مناسب خیال کرتے ہوں اس کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ قیصر شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ادارہ مرکزی شوریٰ کا منتخب کردہ ہے جس کے صدر اسداللہ بھٹو ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیر جماعت کے انتخاب کیلئے ارکان جماعت کو بیلٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ سینیٹر سراج الحق جماعت اسلامی کے امیر ہیں جن کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا سے ہے۔ خیال رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جمہوری جماعت ہے جس میں نچلی سطح سے لیکر امیر جماعت تک باقاعدہ انتخابات کرائے جاتے ہیں۔جماعت اسلامی میں امیر کا انتخاب ہر 5 سال بعد ہوتا ہے جس میں ارکان امیر کا چناﺅ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  آخرقصورکیا ہے؟