شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جماعت اسلامی ضلع قصور کے مقامی امراء کے انتخابات مکمل

جماعت اسلامی ضلع قصور کے مقامی امراء کے انتخابات مکمل

بھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسلامی ضلع قصور کے مقامی امراء کے انتخابات مکمل۔ امیرضلع نے ووٹوں کی گنتی کے بعد منتخب امراء کے ناموں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔نو منتخب عہدے دار اپنے اپنے زونوں میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا کر آئندہ 31 اکتوبر2021تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی ضلع قصور راو اختر علی اور میڈیا سیکرٹری حاجی رمضان نے مقامی صحافیوں کو ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی ضلع قصور کے مقامی جماعتوں کے انتخاب برائے2021 2019/کے لئے امیر ضلع نے مجلس شوریٰ کے مشورے سے نائب امیر ضلع عثمان غنی کو ناظم انتخاب مقرر کیا۔ جس پر سارے ضلع کے ارکان کو بیلٹ پیپر جاری کئے گئے اور گذشتہ روزمیر ضلع، نا ئب امیر اور شوری کے دو ارکان کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی۔جس کے بعد مقامی ارکان کی رائے کی روشنی میں اور امیر ضلع قصورراو اختر علی کی سفارش کی روشنی میں امیر صوبہ پنجاب وسطی کے امیرمولانا جاوید قصوری نے ارکان کی رائے کے مطابق زون نمبر pp174کے لئے ملک ابوبکرنعیم،پی پی 175مہر خادم حسین، پی پی 176مہر نور احمد،پی پی 177امین فہیم۔ پی پی 178 حکیم محبت علی،پی پی179 محمد اشرف طاہر،پی پی 180عبداللہ شکیل پی پی 181 مقبول حسین کمبوہ ،پی پی 182 راو محمد اشرف،کو آئندہ دو سال کے لئے زونل امیر منتخب کیا گیا۔میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کے لئے ڈاکٹر داؤد پرویز،مصطفی آباد کے لئے حافظ محمد نعیم۔ راجہ جنگ کے لئے غلام رسول۔کوٹ رادھا کشن کے لئے محمد ایوب خاور،میونسپل کمیٹی کھڈیاں سرور بھٹی،میونسپل کمیٹی کنگن پورافتخار احمد کمبومیونسپل کمیٹی الہ آباد اسلم خٹک،میونسپل کمیٹی پتوکی حافظ وقار احمد،میونسپل کمیٹی چونیاں حافظ مدثر،امرا ء کو منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ مقامی یونین کونسلوں میں بھی انتخاب کے بعدمنتخب امراء کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ زونل امرا نے حلف اٹھا لیا جبکہ درج بالامقامی امرا اپنے اپنے حلقوں میں عہدوں کا حلف اُٹھا کر کام شروع کر دیں گے۔ امیر ضلع راو اختر علی اور سیکرٹری نشر و اشاعت حاجی محمدرمضان نومنتخب امراکے لئے استقامت کی دعا کر تے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب امراء اللہ کے دین کی سر بلندی کے لئے بھرپور جدو جہد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد میں دفن 55شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا اہتمام

What is your opinion on this news?