پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کا آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(بیوروچیف) جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا گیا ہے۔آٹھ مارچ کوعالمی یوم خواتین پر جماعت اسلامی شعبہ خواتین نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ میرا جسم میری مرضی والا برگر و موم بتی مافیا اسلام اور پاکستان کی ثقافت تباہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی دعویدار تبدیلی حکومت عجیب تبدیلی لائی ہے۔ بچوں سے کوئی زیادتی اور قتل کرے گا تو اسے سزائے موت نہیں دی جائے گی۔ ہم اس قانون سازی کی مخالفت کرتے ہوئے ترمیم لائیں گے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ عورت کے حقوق کیلئے قانون سازی کی جائے۔ کسی رکن اسمبلی کو اس وقت تک الیکشن نہ لڑنے دیا جائے جب تک وہ اپنی بہن کو جائیداد میں حصہ دینے کا سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرادے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker