
کوئٹہ(پاک نیوز) امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ افغانستان پر ڈرون حملے کی مذمت کرتا ہوں۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ پاکستان نے اپنے بیسز امریکا کو نہیں دیے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ آرمی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس ہے، پاک فوج کے افسران اور جوان سیلاب متاثرین کے امدادی سرگرمیوں کے مشن پر تھے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کی بجائے قوم سے مشاورت کرے ، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ملک کے مستقبل کو برباد کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خسارہ پورا کرنے کے لئے قومی ادارے فروخت نہیں کرنے دیں گے، حکومت خراب اداروں کی منیجمنٹ بہتر بنائے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پہلے اصلاحات پھر الیکشن ہوں، الیکشن میں نمائندگی تناسب کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی بے نقاب ہو گئی ہے ،الیکشن کمیشن بروقت فیصلہ کرتی تو پی ٹی آئی حکومت میں نہ آتی۔ فارن فنڈنگ کیس کو 8سال لٹکانا قابل مذمت ہے۔