پاکستان

زائد المعیاد انجکشن پر جناح اسپتال کے 10 افسر معطل

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے جناح ہسپتال لاہور میں ایم آر آئی انجکشن کو ایکسپائر ہونے کے باوجود تبدیل نہ کروانے پر سابق ایم ایس اور ڈاکٹروں سمیت دس افسروں کو معطل کر دیا ہے۔ جناح ہسپتال لاہور نے ایم آر آئی کے تین ہزار انجکشن خریدے، جن میں سے گیارہ سو انجکشن استعمال ہوئے اور انیس سو انجکشن ایکسپائر ہو گئے۔ اسپتال انتظامیہ نے نہ تو ان انجکشن کو تبدیل کروایا اور نہ ہی اعلی حکام کو آگاہ کیا، جس پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے پروفیسر ناصر زیدی، پروفیسر سعید انور، ڈاکٹر عامر ندیم، ڈاکٹر رفعت امین، سہیل صفدر، فائزہ حسین، خرم شہزاد، اعجاز اور دیگر کو معطل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: 12 سال کی بچی سے اجتماعی زیادتی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker