تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد جناح آبادی سکیم درخواست فارمز وصول کرنے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع

فیصل آباد﴿بیورو روپورٹ﴾ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر درخواست گزاروں کی سہولت کے لئے جناح آبادی سکیم کے تحت بے گھر اور مستحق خاندانوں میں پانچ پانچ مرلہ کے پلاٹوں کی تقسیم کیلئے درخواست فارمز وصول کرنے کی تاریخ میں 30 اپریل2012ئ تک توسیع کردی گئی ہے۔یہ بات ڈی سی او نسیم صادق کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں جناح آبادی سکیم پر عملدرآمد اور کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق کی فراہمی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے چوہدری اشرف،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر مریم خان،سینئر ایڈمنسٹریٹو آفیسر خالد منظور،اسسٹنٹ کمشنرز،ایف ڈی اے کے افسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ضلع میں جناح آبادی سکیم کے تحت مستحق وبے گھر خاندانوں میں پانچ پانچ مرلہ پلاٹوں کی تقسیم اور کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق کی بلاتاخیر فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ جناح آبادی سکیم کے تحت مختلف دیہی علاقوں میں مختص کئے گئے رقبوں کا خود معائنہ کریں اور درخواستوں کی وصولی کے سلسلے میں لوگوں کی آگہی کیلئے ہر ذرائع سے تشہیر کو یقینی بنایا جائے اور خصوصاًہر گائوں کی مساجد میں درخواستوں کی وصولی سے متعلق اعلانات کرائے جائیں اور اہم مقامات پر معلوماتی بینرز آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں درخواست فارمز کی فراہمی ووصولی کے لئے خصوصی کائونٹرز قائم کرنے کے علاوہ یہ درخواست فارم تمام یونین کونسلز کے دفاتر میں بھی دستیاب ہونے چاہیں۔ڈی سی او نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں شکایات سیل بھی قائم کریں تاکہ درخواست فارمز کی عدم دستیابی یا اس سلسلے میں سادہ لوح دیہاتیوں سے پیسے بٹورنے والے نو سر بازوں کے خلاف شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ جناح آبادی سکیم کے تحت پلاٹوں کی فراہمی کیلئے وصول شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال 15مئی 2012ئ تک مکمل کر لی جائے گی جبکہ6جون کو کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کرکے 15 جون تک پلاٹوں کی الاٹمنٹ اسناد تقسیم کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  ملک ریاض کے انٹرویو کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker