پاکستانتازہ ترین

جسقم کا کل سندھ میں ہڑتال کا اعلان

کراچی(نامہ نگار) جئے سندھ قومی محاذ نے بشیر خان قریشی کے جسد خاکی سے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے لیے گئے اجزاء کا ٹیسٹ آغا خان اسپتال کے بجائے سول اسپتال کراچی سے کرانے کے خلاف سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی۔ پولیس میڈیکو لیگل آفیسر لاڑکانہ سخی اللہ عباسی کی نگرانی میں گذشتہ تین روز سے ایک ٹیم کراچی آئی ہوئی تھی جسے آغا خان لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کیلئے حکومت سندھ کے اجازت نامے کی ضرورت تھی جو جاری نہیں کیا گیا۔ آج سیکریٹری ہیلتھ نے بشیر خان قریشی کے جسم سے لیے گئے اجزاء کا کیمیائی تجزیہ آغا خان اسپتال کے بجائے سول اسپتال سے ٹیسٹ کرانے کیلئے لیٹر جاری کردیا، اس فیصلے کے خلاف جسقم کے قائم مقام چیئرمین نیاز کالانی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے حکومتی رویے کی مذمت کی ہے اور فیصلے کو انصاف کے خلاف قراردیا ہے۔بعد ازاں جسقم کے ہنگامی اجلاس کے بعد اس فیصلے کے خلاف سندھ بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button