پاکستانتازہ ترین

حسین نواز کی لیک تصویر، جے آئی ٹی نے ںوٹس لے لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے پیشی کے دوران حسین نواز کی لیک ہونے والی تصویر کا نوٹس لے لیا۔ پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کا نوٹس لے لیا، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی نے پیشی کے دوران تفتیش کیلئے بیٹھے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کر دی ہے۔ معاملے کی انکوائری جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء خود کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تفتیش میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ ایا یہ تصویر اصلی ہے یا نقلی۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران لیک ہونے والی تصویر 28مئی دن گیارہ بج کر 37 منٹ کی ہے، اس حوالے سے اس روز ڈیوٹی پر مامور افسر سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker