تازہ ترینفن فنکار

جوہی چا ولہ آج اپنا 45واں جنم دن منا رہی ہے

ممبئی(نمائندہ شوبز) این جی ٹی…بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ جوہی چا ولہ آج13نومبر کو اپنی 45ویں سالگرہ منارہی ہیں۔13نومبر1967کوبھا رتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہونے والی اداکارہ جوہی چا ولہ نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1986میں فلم سلطنت(Sultanat) سے کیا ۔جوہی چا ولہ نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ فلمیں بھی پروڈیوس کیں جن میں اشوکا،چلتے چلتے اور پھر بھی دل ہے ہندوستانی سرِفہرست ہیں۔ با لی وڈ فلم "قیامت سے قیامت تک” کو جوہی چا ولہ کی بہترین فلم قرار دیا جا تا ہے جس میں انھوں نے سپر اسٹار عامر خان کے مدِ مقا بل لاجواب اداکاری کے جوہر دکھاکر سب کے دل جیت لئے تھے ۔ جوہی چا ولہ نے اپنی دل موہ لینے والی مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت 1984میں انڈیا کا مقابلہ حسن جیت کر مس انڈیاکا ٹائٹل بھی اپنے نا م کیا ۔ 70سے زائد ہندی فلموں میں کام کرنے والی جوہی چا ولہ کی کامیاب فلموں میں قیامت سے قیامت تک،ڈر،بول رادھا بول،ہم ہیں راہی پیار کے،Duplicate ،یس باس،عشق،دراڑ،راجو بن گیا جنٹلمین،جھنکار بیٹس،تین دیواریں،بس اک پل اورI amسمیت دیگر زبانوں کی فلمیں بھی شامل ہیں جن کی بدولت انہیں کئی ایوارڈزسے بھی نوازا جاچکا ہے۔جوہی چاؤلہ کی نئی فلم سن آف سردار آج سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے جس میں انکے ساتھ اجے دیوگن،سنجے دت اور سوناکشی سنہا مرکزی کرداروں میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کو 27دسمبر کے بعد پتہ لگ جائیگا اپوزیشن کیا ہوتی ہے: بلاول بھٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker