تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ جوہی چاولہ نے کراچی میں برقعہ پہن کر شاپنگ کی

johiکراچی(نامہ نگار) معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ اپنے عز یزو اقارب سے ملنے اپنے شوہر جے مہتا کے ہمراہ ان دنوں پاکستان آئی ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز جوہی چاولہ نے کراچی میں اپنے قریبی رشتے دار کی شادی میں شرکت کی جہاں انکے رشتے داروں اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جوہی نے کہا کہ کراچی اور ممبئی ایک جیسے ہیں، مجھے یہاں آکر غیریت کا احساس نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ نے گزشتہ روز  طارق روڈ اور کلفٹن  کے بازاروں میں برقع پہن کر شاپنگ بھی کی۔ بعد ازاں کراچی کے ساحل پر بھی گئیں جہاں خاصی دیر وہ لطف اندوز ہوتی رہیں۔ جوہی چاولہ ایک دو دن مزید پاکستان میں رہینگی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے دن رات کوشاں ہے،رانا اقبال سپیکر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker