تازہ ترینعلاقائی

جمبر: جمبر پریس کلب کی باڈی کا اعلان، آصف تاج صدر، عقیل خان جنرل سیکرٹری منتخب

رانا عمردراز سینئرنائب صدر، بوٹاشاداب نائب صدر، سلامت انصاری نائب صدر دوم منتخب

جمبر(نامہ نگار) جمبر میں پریس کلب معرض وجود میں آگیا۔ جمبر کے صحافیوں نے متفقہ طور پرجمبر پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران کا اعلان کردیا۔ صدارت کا تاج چوہدری آصف تاج ایڈووکیٹ کے سرپر سجایا گیا جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پرنامورکالمسٹ عقیل خان کو بٹھا دیا گیا۔ دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدرعمر درازرانا، نائب صدر اول: بوٹا شاداب ، نائب صدر دوم سلامت انصاری، جوائنٹ سیکرٹری رانا اکرم سنی، فنانس سیکرٹری عادل عمر خانزادہ، انفارمیشن سیکرٹری ایوب رانا، ایڈیشنل سیکرٹری عزمی سجاد احمداور لیگل ایڈوائزر میاں خالد ارشد ایڈووکیٹ کومنتخب کیا گیا۔ سیاسی و سماجی نمائندوں نے جمبر پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی۔ نومنتخب صدر آصف تاج نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آج جمبر پریس کلب معرض وجود میں آگیا اور نہایت خوش اسلوبی سے باڈی بھی تشکیل دے دی گئی۔بہت جلد منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری کی جائیگی۔ جنرل سیکرٹری عقیل خان نے کہا کہ جمبر پریس کلب کی جمبر کو اشد ضرورت تھی جو آج پوری ہوگئی۔ جمبر کے صحافی اپنا فرض ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker