
جمبر(نامہ نگار) جمبر مین بس سٹاپ پر ہائی ایس کو حادثہ پیش آیا جس میں 10 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ ہائی ایس ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔ ڈڑائیور نے پیک اپ کو کراس کرتے ہوئے اس کو سائیڈ لگائی جس کی وجہ سے پیک اپ گاڑی پلٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ کر اپنا کام شروع کردیا۔ہائی ایس ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔