
جمبر(نامہ نگار)14 اگست سے جاری جمبر سپرلیگ اختتام پذیر۔ جمبر سپر لیگ تھرڈایڈیشن جمبر ٹائیگرز نے جیت لیا۔ فائنل میچ جمبر ٹائیگرز اور جمبرسٹارکے درمیان ہائی سکول میں کھیلا گیا۔ جمبر سٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ آوورز میں 117 رنز بنائے۔ جمبر ٹائیگرز نے مقررہ ہدف چھ آوورز میں پورا کرلیا۔ جمبر ٹائیگرز کے منیرنے گراؤنڈ کے چاروں طرف دلکش چھکے لگا کر مشکل ہدف کو آسان بنا دیا۔ منیر کو عمدہ بیٹنگ کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جیتنے والی ٹیم کو 20000روپے اور ٹرافی سے نواز گیا جبکہ رنراپ ٹیم کو5000 روپے اور ٹرافی دی گئی۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز نعیم سلیم اور راناکاشف بہترین باؤلر رہے۔ ٹورنامنٹ کے مہماناں خصوصی اکبر چوہدری اونرمثالی علی جان سکول، عقیل خان کالمسٹ چئیرمین جمبر پریس کلب،ماسٹر ارشاد خانزادہ، عاطف چوہدری، کاشف چوہدری اونر تطویر کالج،چوہدری انس نوازاونرفائٹر ببل گم والے، چوہدری آصف تاج جمبر پریس کلب اور ارباز خانزادہ تھے۔ مقررین نے کامیاب جمبر سپرلیگ کرانے پر چوہدری عثمان اکبر کو خراج تحسین پیش کیا۔