تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان : .ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا محمد یوسف کا سنٹرل جیل کا وزٹ

ڈیرہ غازیخان﴿ بیورورپورٹ﴾.ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان رانا محمد یوسف نے کہا ہے کہ جیل میں قیدیوں کو ایسا ماحول مہیا کیاجائے جس سے ان کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئے نیز انہیں اچھا انسان بنانے کیلئے مذہبی و اخلاقی تعلیم کے ساتھ فنی ہنر سے بھی آراستہ کیا جائے . انہوںنے یہ بات سنٹرل جیل کے معائنہ کے موقع پر کہی . ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث ضلع ڈیرہ غازیخان کے تین قیدیوں وقاص احمد ولد جمیل ، عبدالعزیز ولد عبدالمجید اور ریاض حسین ولد محمدعظیم کو 20 ، 20ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کیے . انہوںنے جیل میں قیدیوں کی مختلف بیرکوں سمیت اسیران کے کچن اور جیل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اورقیدیوں کے خیریت دریافت کی . انہوںنے دماغی بیماری میں مبتلا مریض رمیز شاہ کے لاہور ہسپتال سے مستقل علاج کیلئے انہیں لاہور جیل منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی .انہوںنے جیل انتظامیہ کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے جنریٹر اور جامرز لگانے کی بھی ہدایت کی . اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 3o محمد مظہر مہار ، سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شوکت علی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد یعقوب جوڑا ، ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد شہزاد ، محمد سہیل ، میڈیکل آفیسر محمد ایوب اور سپرنٹڈنٹ سیشن کورٹ قاضی ندیم احمد ان کے ہمراہ تھے .

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button