پاکستانتازہ ترین

جے یو آئی کا سینیٹ انتخابات سےمتعلق صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز)جمعیت علما اسلام نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے یو آئی مولانا امجد کے مطابق آئینی اور قانونی ماہرین سےمشاورت جاری ہے اور مشاورتی عمل مکمل کر کے آرڈیننس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ جےیوآئی کی مرکزی جنرل کونسل کااجلاس3،2مارچ کوسکھرمیں طلب کر لیا گیا ہے جس میں ملکی موجودہ صورتحال پرغور کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان اجلاس کوعالمی اور ملکی صورتحال پربریفنگ دیں گے جب کہ لانگ مارچ سےمتعلق تجاویزکی روشنی میں حکمت عملی بھی طےکی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ جےیوآئی سینیٹ الیکشن میں بھرپورحصہ لےرہی ہے اور امیدواروں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی سیکرٹری نے بتایا کہ سینیٹ و ضمنی الیکشن کی مہم کیلئےکمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پشاورموٹر وے انٹر چینج کے قریب دھماکا،امدادی ٹیمیں روانہ

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker