تازہ ترینکھیل

ٹیسٹ ٹیم کےساتھ ساتھ ون ڈے اور T20میں جگہ بنالونگا،جنید خان

اسلام آباد﴿نمائندہ سپورٹس﴾قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جنید خان نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں بھی اپنی جگہ بنائینگے ، روایتی حریف بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کا موقع ملا تو ہر بھارتی بلے باز میرا ٹارگٹ ہوگا جبکہ پوری طرح فٹ ہوں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنارہا ہوں ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ موبی لنک﴿جاز﴾ کرکٹ کیمپ 2012ئ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنید خان نے کہا کہ انہوں نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی اور آئندہ بھی وہ بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ مزید محنت کرکے ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں بھی اپنی جگہ بنائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوری طرح فٹ ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنارہے ہیں جنید خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے پاس کامیابی کیلئے ایک اچھا چانس ہے کیونکہ سری لنکا کی کنڈیشن پاکستان کو سوٹ کرتی ہیں ۔ قومی فاسٹ بائولر نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے اور یہ سیریز بہت دلچسپ ثابت ہوگی جبکہ انہیں بھارت کیخلاف سیریز میں موقع ملا تو ہر بھارتی بلے باز ان کا ٹارگٹ ہوگا جنید خان نے مزید کہا کہ دیگر شہروں کی طرح خیبر پختونخواہ میں بھی کرکٹ کے بڑے میچز منعقد ہونے چاہیں کیونکہ کرکٹ امن کا پیغام ہے اور کرکٹ خیبر پختونخواہ میں مقبول کھیل ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے موبی لنک ﴿جاز﴾ کرکٹ کیمپ کے سرٹیفکیٹ اور ملک سپورٹس کے کرکٹ بیٹ پر دستخط کئے اور کیمپ میں شریک بچوں میں تقسیم کئے ۔۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل کے نواحی علاقہ مندہ خیل میں گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کر کے چچا نے اپنی بھتیجی اور بھابھی کو قتل کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker