تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

30 جون کا آخری منٹ ہوگا 61 سیکنڈز کا

پیرس(ڈیسک رپورٹر) ایک منٹ میں کتنے سیکنڈ ہوتے ہیں یقیناً آپ کا جواب 60سیکنڈ ہوگا مگر رواں ماہ کے آخری منٹ کے سیکنڈز کی تعداد 61 ہوگی۔جی ہاں ہفتہ کےروزدنیا بھر کی گھڑیاں اس وقت دیوانی ہو جائیں گی جب 11 بج کر 59منٹ کے 60 نہیں 61 سیکنڈ ہوں گے اور وقت کو درست کرنا آپ کو خود کرنا ہوگا۔اس عمل کو لیپ سیکنڈ کا نام دیا گیا ہے، لیپ سیکنڈ وہ اضافی سیکنڈ ہے جو کہ ہر چند سالوں کے بعد جوہری گھڑیوں کے وقت میں ملایا جاتا ہے تاکہ انہیں زمین کی گردش کی مدد سے چلنے والی گھڑیوں کے برابر رکھا جا سکے۔یعنی کہا جاسکتا ہے کہ اس سال ہمیں نہ صرف فروری میں ایک اضافی دن میسر آیا تھا بلکہ 30 جون کی رات کو بھی ایک اضافی سیکنڈ ملے گا۔دنیا کے وقت کا پیمانہ جوہری گھڑیوں کی مدد سے کام کرتا ہے۔ جوہری گھڑیاں مادے کے ذروں کی حرکت کو ناپ کر وقت کا تعین کرتی ہیں۔ یہ گھڑیاں اس قدر درست وقت بندی کرتی ہیں کہ دنیا کی گردش جس کا پہلے وقت بندی کےلئے استعمال ہوتا تھا غلط لگنے لگتی ہے۔ زمین گردش کے دوران تیز یا آہستہ ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے کبھی کبھی ہمارے دنوں کے دورانیہ میں چند ملی سیکنڈ کا فرق پڑ جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں 1972ء میں لیپ سیکنڈ کا نظام بنایا گیا تاکہ دونوں قسم کی گھڑیوں کو برابر رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker