پاکستانتازہ ترین

جڑے ہوئے بچوں کا کامیاب آپریشن‘ ایک کو بچا لیا گیا

بہاول پور ﴿بیو رو چیف﴾  جڑے ہوئے بچوں کا کامیاب آپریشن‘ ایک کو بچا لیا گیا‘گردے‘ آنتڑیاں اور جگر جڑا ہوا تھا جس وجہ سے آپریشن کے بعد ایک کو بچا یا جاسکا‘کامیاب آپریشن کے بعد بچے کی حالت بہتر ہے‘ پروفیسرڈاکٹر زبیراحمد ‘ تفصیل کے مطابق محنت کش محمد امین جو کہ لیہ کا رہائشی تھا اس کے ہاں گذشتہ روز دس سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی جس میں دو بچے آپس میں جڑے ہوئے پیدا ہوئے اس کو باقاعدہ طور پر معائنہ کے بعد بچوں کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا‘ پیدا ہونے والے بچوں میں سے ایک بچے کی گردن کی ہڈیاں دوسرے بچے کی چھاتی کے اندر تھیں‘ جبکہ خون کی بڑی شریان بھی جڑی ہوئی تھی اورگردے‘ آنتڑیاں جگر علیحدہ ہونے کے باوجود ہاتھ جڑے ہوئے تھے جس کا تقریباً چھ گھنٹے آپریشن جاری ہے جس کے بعد ایک بچے مکمل حالت میں بچا لیا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے‘ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد‘ ڈاکٹر محمد عابد حمید شیخ‘ اور ڈاکٹر عدنان بھٹہ نے بتایا کہ ایک بچہ ناف سے چھاتی تک مکمل تھا لیکن جڑا ہوا تھا اوپر والے بچے کی گردن کی ہڈیاں چھاتی میں پیوست تھیں‘ اور اس کو باقاعدہ مانیٹر کرنے کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا گیا انستھیٹک‘ پیڈریٹک اور سرجنز نے انتہائی جانفشانی اور مہارت سے چھ گھنٹے کا شدید آپریشن کر کے صحیح حالت میں موجود بچے کو بچا لیاگیا بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اس کے پھیپھڑے اور جگر درست حالت میں کام کررہا ہے اور وہ چند دن میں دودھ پینے لگے اور نارمل زندگی گزارے گا ‘ اس موقع پر بچے کے والد محمد امین نے بتایا کہ یہ تمام ڈاکٹروں کی انتھک محنت اور خادم اعلیٰ کی جانب سے مفت ادویات مہیا کئے جانے پر یہ آپریشن مکمل ہوا اورہم وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈاکٹروں کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور دس سال بعد بچے کی ولادت پرخوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:تھانہ سٹی واہ کینٹ چوکی تین پولیس عقوبت خانے میں تبدیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker