تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل اور گردونواح میں پرچی جوا عروج پر

سرائے مغل (نامہ نگار )سرائے مغل اور گردونواح میں پرچی جوا عروج پر شریف شہری عرصہ دراز سے پیسے کے لالچ میں ان ٹھگ مافیا سے لوٹے جا ہے ہیں جبکہ مقامی پولیس کو باقاعدہ منتھلی پہنچا دی جاتی ہے۔ ذرائع۔اس لیے اس مافیا کے خلاف آج تک کاروائی نہیں ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل اور اس کے گردو نواح میں خاص کر کچھ مہینوں میں پرچی جوا عروج پر جس میں مشہور ترین علاقہ سرائے مغل،ہلہ،ہنجرائے کلاں،شیخم،اعوان،بہڑوال میں خاص جگہوں پر پرچی جوا کروانے والے بڑے دھڑلے سے پرچی جوا کروا رہے ہیں بلکہ اس جوے میں کچھ خاص دن بھی ہوتے ہیں جیسے چاند رات اور دیگر وغیرہ نام رکھے ہوے ہیں دس روپے سے لے کر لاکھوں روپے کا نمبروں کا جوا کھیلا جاتا ہے جس کے نام۔ٹنڈولا۔آکڑا۔ پیکٹ۔وغیرہ ہوتا ہے جو ایک نمبر سے لے کر چار نمبر اور آگے بھی ہو سکتا ہے سادہ لوح انسان ان نمبرجوے اور راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں لالچ میں آ کر ان محلوں کا رخ کرتے ہیں اور اپنی سارے دن کی کمائی ان نمبر جوے کے چکر میں ہار جاتے ہیں آج تک اس پرچی جوے نے ہزاروں گھروں کا خانہ خراب کر دیا ہے با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چند ماہ میں اس گندے کام میں دن دگنی رات چوگنی ترقی ہوئی ہے اور اکثر جووا کروانے والوں نے فون اور واٹس اپ پہ نمبر لکھتے اور بک کرتے ہیں ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہ سب کچھ مبینہ طور پر پولیس کی ملی بھگت سے چل رہا ہے اورذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہر مہینے مقامی پولیس کو اس کا مبینہ طور پر اس کا حصہ پہنچ جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف آج تک کاروائی چند مہینوں میں نہیں کی جا سکی اور یہ لوگ بڑے دھڑلے سے اپنا مکروہ دہندہ کرنے میں لگے ہوے ہیں جبکہ عوامی و سماجی حلقوں نے کئی بار انتظامیہ کو اس بات پہ احتجاج بھی کیا ہے اور نوٹس میں بھی لایا ہے پر لگتا ہے نوٹوں کی چمک میں وہ اندھے ہو چکے ہیں جو ان کے خلاف کاروائی نہیں کرتے اور لگتا نہ ہی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button