تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: پولیس کا ریڈ ، جوئے کی محفل الٹ دی چودہ جواری گرفتار

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے) منیر آ باد کے علاقہ میں پولیس کا ریڈ ، جوئے کی محفل الٹ دی چودہ جواری سمیت داو پر لگی بھاری رقم اور قیمتی اشیاء قبضہ میں لے لیں ، تھانہ پرچہ سے نکالنے کے لئے پولیس نے مک مکا کا سلسلہ شروع کردیا ، میڈیا کو حقائق بتانے سے گریز، کئی ملزمان کو بھاری رشوت کے عوض چھوڑ دیا گیا، ایف آئی آر کے اندراج میں لیت و لعل سے کام ، تفصیلات کے مطابق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ صدر واہ کینٹ نے منیر آباد شازیب پراپرٹی پر چھاپہ مار کر چودہ جواریوں کو موقع سے دھر لیا ، یاد رہے کہ قبل ازیں بھی اسی جگہ سے جوئے کی محفل الٹ کر کئی جواریوں کو جیل یاترا کرائی جاچکی ہے جس میں کئی اہم سیاسی کا عمل دخل تھا ،جمعہ کے روز بھی منیر آباد کے مقام پر پولیس نے چھاپہ مار کے ایک مرتبہ پھر جوئے کی بازی الٹ دی، کئی اہم سیاسی شخصیات بھی ان کے درمیان تھیں مگر پولیس نے انھیں پرچہ سے نکالنے کے لئے بھاری رشوت طلب کی جبکہ یہ معاملہ سی پی او کے نوٹس میں بھی لایا گیا ، تفتیشی آفیسر ادریس نے تھانے میں بولی لگانا شروع کردی ، اور ایف آئی آر کو التوا کا شکار کردیا تاکہ مناسب ریٹ لگ سکیں ، عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کیا علیٰ افسران سے اپیل کی گئی ہے کہ محمکہ پولیس میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کیاجائے جو جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی بائے بھاری رقم رشوت کے طور پر طلب کرنے میں اپنی عافیت سمجھتے ہیں ،جواریوں کی گرفتاری کی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی اس بابت جب تھانہ صدر واہ کینٹ رابطہ کر کے حقائق جاننے کی کوشش کی گئی تو بتایا گیا کہ ابھی استغاثہ تیارنہیں کیا گیا ایف آئی آر کے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے کہ کتنے افراد گرفتار ہوئے اور ان سے کیا برآمد ہوا ، میڈیا کے بار بار استفسار پر بھی تھانہ صدر واہ کینٹ کے محرر نے کچھ بتانے سے گریز کیا ،جس سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تھانہ سدر واہ کینٹ میں پرچہ سے نکانے کے لئے بھاری رقوم رشوت کے طور پر طلب کی جارہی ہیں ، جبکہ قبل ازیں تفتیشی آفیسر چودہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرچکا تھا اب کتنے افراد پولیس نے رشوت لیکر چھوڑے پرچہ درج ہونے کے بعد کی پتہ چل سکتا ہے،

یہ بھی پڑھیں  حویلی لکھا :بجلی کی مین لائن کی تار ٹوٹ کر بچے پرگرنے سےعبدالرحمن نامی بچہ جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker