تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، 19 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے19 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ66900/-روپے اور18 عدد موبائل فون برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص آریہ محلہ کے علاقہ میں جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ وارث خان پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کے11 ملزمان نذیر خان وغیرہ کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ26000/-روپے،11عدد موبائل جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس نے لوسر شرفو کے علاقہ میں بذریعہ تاش جوا کھیلتے ہوئے 08ملزمان فیاض وغیرہ کو قابو کرکے ان کے قبضہ نقد رقم40900/-روپے اور 07عدد موبائل فون معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ:اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاکھوں مالیت کی چرس برآمد کرکے گاڑی قبضے میں لےلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker