پاکستانتازہ ترین

خانہ کعبہ کو آج غسل دیا جائے گا

جدہ(ڈیسک رپورٹر) نئے ہجری سال میں پہلی مرتبہ  آج خانہ کعبہ کو غسل دیا جائے گا اور غلاف بھی تبدیل ہوگا ۔خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی علالت کی وجہ سے گورنر مکہ پرنس خالد الفیصل بن عبدالعزیز کی سربراہی میں خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا ۔ غسل کعبہ سے قبل تقریب کے شرکاء کعبہ کا طواف کرنے کے بعد نوافل ادا کریں گے ۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور دیگر خوشبوؤں میں بھیگے ہوئے سفید کپڑے سے صاف کیا جائے گا جبکہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں اور ہاتھ کی ہتھیلیوں سے صاف کیا جائے گا ۔ اس دوران خانہ کعبہ کا دروازہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک کھلا رہے گا

یہ بھی پڑھیں  پشین: سرانان میں ٹریفک حادثہ ۔8افراد ہلاک ،ڈرائیور فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker