ریاض (نمائندہ خصوصی) کعبہ شریف کی آب ز م زم اور عرق گلاب سے غسل کی پروقار تقریب جمعرات کی صبح منعقد کی جائیگی۔سعودی ٹی وی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل جمعرات کی صبح خانہ کعبہ کے غسل سے بامشرف ہونگے۔ تقریب میں حرمین شریفین کی نگران ادارہ کے سربراہ وامام کعبہ شیخ عبد الرحمن بن عبد العزیز السدیس اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران سمیت اسلامی ممالک کے سفارتکار بھی شریک ہونگے۔
You must be logged in to post a comment.