پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ آج رات حلف اٹھائے گی،38وزراء شامل ہونگے

اسلام آباد(بیوروچیف) نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویزاشرف آج رات حلف اٹھائینگے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کیساتھ نئی وفاقی کابینہ کے اراکین بھی حلف اٹھائیں گے،ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ وفاقی کابینہ 38وزرااوروزرائے مملکت پرمشتمل ہوگی۔نئی وفاقی کابینہ میں اتحادی بھی شامل ہونگے،ان ذرائع نے مزید بتایا کہ نئی کابینہ میں ،پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم،نذر محمد گوندل،چوہدری احمدمختار،حناربانی کھر،ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،قمرزمان کائرہ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ،سینٹرمولابخش چانڈیو،رانافاروق سعید،ڈاکٹرعاصم حسین، منظوروٹو ،مخدوم شہاب،سیدخورشیدشاہ،سید نویدقمرشاہ ،مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویزالہٰی، مخدوم فیصل صالح حیات ،ر یاض پیرزادہ ،اے این پی کے غلام احمدبلور، متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹرفاروق ستاراورسینٹربابر خان غوری شامل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : مولانا غلام علی اوکاڑوی کی 3روزہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker