لدھیانہ(نمائندہ سپورٹس) ورلڈ کپ کبڈی کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔ بھارتی شہر لدھیانہ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 59 کے مقابلے میں 22 پوائنٹس سے شکست دی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فیصلہ کن معرکے کے لیے کوالیفائی کیا تھا، مہمان ٹیم نے سیمی فائنل میں کینیڈا کو 53 کے مقابلے میں 27 پوائنٹس جبکہ میزبان ٹیم نے ایران کو 71 کے مقابلے میں 23 پوائنٹس سے زیر کیا تھا۔
You must be logged in to post a comment.