پاکستان

پاکستان کا افغانستان میں کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں،حناربانی کھر

کابل(ڈیسک رپورٹر) پاکستان کی وزیر خارجہ  حنا ربانی کھر نے ناٹو رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ناٹو رپورٹ میں پاکستان پر طالبان کی مدد کرنے کا الزام لگایا گیا ہےجو بے بنیاد ہے۔ اس سے قبل بھی ناٹو نے متعدد بار پاکستان پر طالبان کی مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ وزیر خارجہ نےکہاکہ ہم افغان حکومت کی جانب سے امن کے لئے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں،جب کہ افغانستان کی آزادی اور خود مختاری کو خطرہ پاکستان کو خطرہ تصور کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کر دیا، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker