تازہ ترینعلاقائی

ڈہرکی شہر قبضہ گیروں کے لئے سونے کی چڑیا بن گیا

ڈہرکی (نامہ نگار) شہر میں قبضہ گیروں کا راج انتظامیہ رشوت لینے میں مصروف شہر کی بھٹو مارکیٹ،مہران مارکیٹ ،قریشی بازار،صرافابازار سمیت مختلف محلے،چاچڑ محلہ،امیر بخش محلہ،مسلم کالونی،داد روڈ،امصطفی کالونی میں قبضہ گیروں نے ناجائیز اڈے فروٹ سبزی کے ٹھیلے اور دیگر سامان کے اسٹال لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل ،رکشہ،اور گدا گاڈے کو گزرنا مشکل ہوگیا ہے
شہر کی بدحا لی دیکھ کر اینگرو یوریا،ایف ایف سی،ماڑی گیس کے ملازموں نے کمپنیوں سے ٹرانسپورٹ کی سہولت لے کر شاپنگ کے لئے صادق آباد اور رحیم یار خان کا رخ کر لیا ہے جسکی وجہ سے یہاں کی کاروباری معیشت میں کمی آگئی ہے شہر کی اس حالت کے باوجود یہاں کے ایم این اے ،ایم پی اے بھی خاموش ہیں اور انکا کہنا ہے کہ سندھ سرکار ہی ہماری نہیں سنتی دوسری جانب سٹیزن ایکشن کمیٹی کے صدر ارشد چاندیو کا کہناں ہے کے ٹاؤن انتظامیہ نے اپنی کرپشن کے لئے شہر کو تباہی کے کنارے پر پہنچایا ہے اور انکا کہنہ تھا کہ اگرٹاؤن کمیٹی نے قبضہ گیروں کے نا جائز قبضے ختم نا ں کروائے توہم ڈی سی او آفس کے سامنے بوکھ ہڑتال کرینگے

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے ریفرنسز سماعت کیلئے منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker