تازہ ترینعلاقائی

کراچی:خواجہ اجمیرنگری سےملنے والا5 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیاگیا

karachiکراچی(نامہ نگار)کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری سے ملنے والا5 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا۔خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں بم پولیس چوکی پر پریشر کوکر میں رکھا گیا۔ بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل کا عملہ طلب کرلیا گیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پہنچ کر ناکارہ بنادیا حکام کے مطابق بم میں ڈیٹو نیٹر ٹائمر اور 5 کلو سے زائد دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔ایس ایس پی سلیمان کی مطابق بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں سے بھاری پیمانے پرتباہی ہوسکتی تھی۔ پولیس کے کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی نقل ورحرکت پر نظر رکھنے کے لئے یہ چوکی بنائی گئی تھی۔ جرائم پیشہ افراد کا ارادہ تھاکہ جب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر آئیں تو انہیں نشانہ بنایاجائے لیکن تخریب کاری کی اس واردات کو ناکام بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  سرکاری ہسپتالوں کا ناقص ٹوکن سسٹم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker