پاکستانتازہ ترین

ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کفایت حسین کھوکھر صدر سی سی پی انٹرنیشنل

یوا ے ای(پریس ریلیز) دہشت کی فضائی میں امن کا پرچم بلند کرنے والی پاکستان کی بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے قاتلانے حملے کی کالمسٹ کونسل آف پاکستان (یو۔اے ۔ای)شدید مذمت کرتی ہے۔عالمی ایوارڈیافتہ ،تعلیم کے شعبے میں سرگرم عمل نوعمر طالبہ ملالہ یوسف زئی منگل کے روز ہونے حملہ انتہائی افسوس ناک اور غمناک ہے جس کی جس قدر مذمت کی جائے وہ کم ہے۔پوری قوم ملالہ یوسفزئی اور اس کی ساتھی طالبات کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب ملالہ کے گھر والوں کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سی سی پی یواے ای کے صدر کفایت کھوکھر اور جنرل سیکرٹری اکرم اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ کالمسٹ کونسل آف پاکستان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس ظالمانہ کاروائی میں ملوث درندوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزادی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  متحدہ قومی موومنٹ کا8نومبر کو ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker