فن فنکار

فلم پارٹنر کے سیکوئل میں زرین خان ان، کترینہ آؤٹ

ممبئی ﴿نمائندہ شوبز﴾ ہدایتکار ڈیوڈ دھون کی کامیڈی فلم پارٹنر کے سیکوئل میں کترینہ کیف کا کردار زرین خان ہتھیانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ سلمان خان کے مدمقابل بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی کترینہ کیف کی ہم شکل اداکارہ زرین خان کو ہدایتکار ڈیوڈ دھون نے پارٹنر کے سیکوئل میں کترینہ کی جگہ بطور ہیروئن کاسٹ کر لیا ہے۔ ساجد خان کی فلم ہاؤس فل 2 کی پروموشن میں مصروف زرین خان، پارٹنر کا سیکوئل سائن کرنے پر کافی خوش ہیں جو بطور ہیروئن ان کے فلمی کیریئر میں ایک اہم اضافہ ثابت ہو گی۔ پارٹنر کے سیکوئل کو بھی پہلی فلم کی طرح سلمان خان کے بھائٰ سہیل خان ہی پروڈیوس کر رہے ہیں جسے اگلے سال تک سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  فلم سٹار میرا کا عمران خان کو مشورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button