پاکستانتازہ ترین

ایک اور دلاسہ ، ایران سے بجلی کی فراہمی کیلئے معاہدہ کرلیا، کائرہ

مظفر گڑھ(نامہ نگار) وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے ایران سے بجلی کی فراہمی کیلئے معاہدہ کرلیا ہے۔ ملک کے تمام وسائل لگا کر بھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جاسکتی۔مظفرگڑھ میں صحافیوں سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا ایران پہلے ہی بجلی فراہم کررہا ہے۔ پانچ سو میگاواٹ بجلی کی فراہم کیلئے نیا معاہدہ کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ہر سال ملک میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے، تمام وسائل لگاکر بھی حکومت لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکتی۔ اُن کا کہنا تھا حکومت پنجاب وفاق کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے پنجاب کے حکمرانوں کا رویہ قابل مذمت ہے۔ وزیرپانی وبجلی احمد مختار نے کہا کہ کسی حلقے میں زیادہ بجلی فراہمی کا تاثر غلط ہے۔ انہوں نے کہا بجلی کی کمی سینتیس سو میگاواٹ رہ گئی ہے، صدر اور وزیراعظم بجلی بحران پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پیف سکولز پیمنٹ میں تاخیر اور نئے داخلوں پر پابندی حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،شبیر ہاشمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker